فقہاء میں سے کوئی خواہ وہ حنفی ہو مالکی ہو یا شافعی ایسا ہے جو امام اشعری کے عقیدے سے متفق نہیں

اِبنِ عساکر سلف صالحین میں شُمار ہوتے ہیں ۔۔  زبیر علی زئی

امام ابن عساکر (م571ھ)

 فرماتے ہیں 

 تمام علاقوں کے زیادہ تر علماء اسی (اشعری) عقیدے پر ہیں، 

 اور تمام زمانوں کے ائمہ و علما اسی کی طرف دعوت دیتے آئے ہیں 

 اور جو لوگ اس (اشعری) مذہب سے وابستہ ہیں،انہی پر احکامِ شرع کا دار و مدار ہے،  

 انہی کی طرف حلال و حرام کے مسائل میں رجوع کیا جاتا ہے، 

 انہی سے مشکل مسائل میں فتوے لیے جاتے ہیں، اور لوگ انہی پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ پیچیدہ مسائل اور نوازل کو واضح کریں۔ 

 کیا فقہاء میں سے کوئی خواہ وہ حنفی ہو مالکی ہو یا شافعی ایسا ہے جو امام اشعری کے عقیدے سے متفق نہ ہو،؟  

 یا اپنے آپ کو اس(اشعری مذہب) کی طرف منسوب نہ کرتا ہو ، یا دینِ الٰہی میں ان کی محنت و کاوش پر راضی نہ ہو،

 یا ان کے علم و فضل کی کثرت پر تعریف نہ کرتا ہو




Post a Comment

0 Comments