ناف کے اوپر بھی اور اس کے نیچے بھی دونوں طریقے ٹھیک ہیں

 إسحاق بن راھویة (م251ھ) کہتے ہیں 

– میں نے(اِمام احمد بن حنبل سے) پوچھا:

"جب انسان اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ لے تو انہیں کہاں رکھے؟"

انہوں نے فرمایا:

" ناف کے اوپر بھی اور اس کے نیچے بھی دونوں طریقے ٹھیک ہیں، اس میں کوئی سختی یا پابندی نہیں۔"

اِس کو روایت کرنے کے بعد إسحاق بن راھویة (م251ھ) کہتے ہیں 

 جس میں ناف کے نیچے رکھنے کا ذکر آیا ہے وہ حدیث کے اعتبار سے زیادہ قوی ہے اور تواضع (انکساری) کے زیادہ قریب ہے۔



Post a Comment

0 Comments