ads1

Ads Area

جب تم معاویہ کو منبر پر دیکھو تو اسے قتل کر دو اس حدیث کی حقیقت




کوی صحیح سند نہیں دی گئی

ملاحظہ فرمائیں

`إذا رايتم معاوية علي منبري فاقتلوه..`

حكم الحديث :موضوع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دشمنان صحابہ انساب الاشراف سے ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ

نبی علیہ السلام نے فرمایا:

*إذا رايتم معاوية علي منبري فاقتلوه*

ترجمہ: جب تم معاویہ رضی اللہ عنہ کو میرے منبر پر دیکھو تو اسے قتل کر دو

📕 انساب الاشراف للبلاذری: ج5 - ص 136

نوٹ:-

قطع نظر یہ کہ انساب الاشراف نامی کتاب ثابت ہے یا نہیں، ہم صرف روایت کی تحقیق پر بات کریں گے-

📌روایت کی تحقیق-

اس میں کئی علتیں ہیں جس کی بنا پر یہ روایت ثابت نہیں۔-

علت نمبر :1

اسماعیل بن ابی خالد اور اعمش دونوں مدلس راوی ہیں اور عن سے بیان کر رہے ہیں،* *مدلس جب سماع کی صراحت* *نہ کرے اور صیغہ تمریض- (یعنی عن، قال) کے ساتھ بیان کرے تو روایت ضعیف ہوتی ہے

علت نمبر : 2

حسن بصری صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں اور بلا واسطہ* *(ڈائریکٹ) نبی علیہ السلام سے بیان کر رہے ہیں، اور درمیان کا واسطہ بیان نہیں کر رہے کہ یہ روایت انہوں نے کسی* *دوسرے تابعی سے سنی ہے یا کسی صحابی سے سنی ہے۔

📕 الموضوعات لابن الجوزی - ج2 - ص24

علت نمبر : 3

آئمہ سلف نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے

🔴 امام ابن جوزی رحمہ اللہ اس کی تین اسانید نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:

هذا حديث موضوع لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم

ترجمہ:

یہ موضوع (منگھڑت) روایت ہے ، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔

📘 الموضوعات لابن الجوزی - ج2 - ص 26-

🔴 علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

وهو عند اهل المعرفة بالحديث كذب موضوع مختلق على النبي صلى الله عليه وسلم

ترجمہ:

"یہ حدیث اہلِ معرفت کے نزدیک جھوٹ ہے، موضوع ہے، اور نبی ﷺ پر من گھڑت طور پر گھڑی گئی ہے۔"

📕 منھاج السنۃ - ج4 - 380

📢 نیز

جو اسے ثابت مانتا ہے وہ افراد اہلبیت پر بہتان باندھنے کا بھی مرتکب ہوتا ہے، کیونکہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے خود خلافت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو سونپ کر ان کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی،

اور یہ روایت ثابت ماننے والا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ پر یہ بہتان باندھ رہا ہے کہ نبی علیہ السلام کا تو قتل کرنے کا حکم تھا اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے صلح کر کے ان کی بیعت کر لی

( معاذ اللہ ثم معاذ اللہ)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area