ads1

Ads Area

نعت شریف جیسے مل گیا کملی والے کا دامن

جسے مل گیا کملی‎ﷺ والے کا دامن

اسے دو جہاں کا خزانہ ملا ہے

بھلا باغِ جنت کو وہ کیا کرے گا

مدینے میں جس کو ٹھکانہ ملا ہے

کسی کو زمانے کی دولت ملی ہے

کسی کو جہاں کی حکومت ملی ہے

میں اپنے مقدر کے قربان جاؤں

مجھے یار‎ﷺ کا آستانہ ملا ہے

نمازیں پڑھے جا اذانیں دئیے جا

شب وروز سجدوں پہ سجدے کیے جا

نمازیں اسی کی اذانیں اس کی

جسے پنجتن ‎ﷺکا گھرانہ ملا ہے

جسے مل گئی ا‎ن ‎ﷺ کے در کی گدائی

اسے دولتِ دو جہاں ہاتھ آئی

درِ مُصطفیٰ‎ﷺ تک ہے اس کی رسائی

شفاعت کا اس کو بہانہ ملا ہے

محمد‎ﷺ کا روضہ میرے روبرو ہے

درودوں کا مجھ کو ترانہ ملا ہے

قلم کی یہی آبرو ہے

کہ ذکرِمحمد‎ﷺ سے یہ سرخرو ہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area